میرے قتل کیلئے جنوبی وزیرستان کے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، عمران خان

February 07, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی عہدیداران کے اجلاس کیصدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہمجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں، پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش کرکے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی، یہ جتنا مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔