’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہوگئی ہے‘، کیارا نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

February 07, 2023

بالی ووڈ ستاروں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے راجستھان کے سوریا گڑھ محل میں شادی کرلی ہے۔

کیارا ایڈوانی نے شادی کی پہلی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں، کیپشن میں انہوں نے اپنی فلم ’شیرشاہ‘ کا ڈائیلاگ لکھا ’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہوگئی ہے‘۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر گلابی رنگ کا خوبصورت کام دار لہنگا پہنا جبکہ گلے میں بیش قیمت زمرد کا ہار بھی تھا۔


ان کا لہنگا منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا، دوسری طرف سدھارتھ نے سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی پہنی۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں، اہلخانہ اور شوبز انڈسٹری میں ساتھ کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔