امریکا میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

February 08, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکی شہر نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ عدید فیاض کو ہفتے کو ڈکیتی مزاحمت پر اس وقت سر میں گولی ماری گئی جس وقت وہ ڈیوٹی پر موجود نہیںتھے۔

رپورٹس کے مطابق عدید فیاض 5 سال سے نیویارک پولیس میںتعینات تھے۔

فائرنگ کے بعد عدید فیاض 3 دن سے اسپتال میںزیر علاج تھے، انہوں نے سوگواروں میںبیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔

نیویارک پولیس نے سوشل میڈیا پر نوجوان افسر کی موت پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدید فیاض ہفتے کی شام اپنے بہنوئی کے ہمراہ ایک کار خریدنے کے لیے بروکلین میں کسی سے ملنے گئے تھے۔

دوسری جانب نیویارک پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔