عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اوول میں سات جون سے ہوگا

February 09, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اوول لندن میں 7 سے 11 جون تک ہوگا۔ 12جون کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کا تعین ابھی نہیں ہوا۔ موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ا ور بھارت 99 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کی 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 9 فروری سے کھیلی جائے گی ۔اس کے نتائج پر ہی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال واضح ہوگی۔ اسی طرح سری لنکا کے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز ہونا ابھی باقی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔