خواتین ون ڈے ایونٹ، کوئٹہ کراچی اور لاہور کامیاب

April 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کوئٹہ، کراچی اور لاہور نے کامیابی حاصل کی۔کوئٹہ نے ملتان کو ایک وکٹ سے ہر دیا۔ملتان کی ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کوئٹہ نے 9 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ کراچی نے پشاور کے خلاف 150 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔کراچی نے 194 رنز بنائے۔ کپتان عمیمہ سہیل 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پشاور کی ٹیم صرف 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ لاہور نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرا یا۔