منیب بٹ کے خلاف کارروائی، ایف آئی اے سے 15 فروری تک جواب طلب

February 09, 2023

فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے اداکار منیب بٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیروز خان کے وکیل کی درخواست پر ایف آئی اے سے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی کی درخواست پر اداکار منیب بٹ کے خلاف سماعت ہوئی۔

دوران سماعت فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے مؤقف پیش کیا کہ اداکار منیب بٹ نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے، اس لئے اداکار منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کیا اور 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کے وکیل کی جانب سے اداکار منیب بٹ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا، جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی۔