شیخ رشید کا عمران خان کو عدالت سے پیغام میں انکشاف

February 09, 2023

شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ، سابق وزیرِداخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِاعظم عمران خان کو عدالت سے پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ایک انکشاف بھی کیا ہے۔

مری کی عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹریاٹ کے نام سے یہ نئی پارٹی بنانے جا رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں میں پیٹریاٹ پارٹی کی سربراہی کروں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر بے وفائی نہیں کر سکتا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ صوبائی الیکشن نہیں کرانے جا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، میں ضمنی انتخاب میں قلم دوات پر این اے 62 سے الیکشن لڑوں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں، کیس کے پیچھے فیس ہے، میرے گھر میں ڈکیتی کی گئی، سامان لوٹا گیا۔