معروف اینکر حمزہ رؤف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

March 10, 2023


معروف اینکر اور جیو نیوز کے سابق ڈائریکٹر عبدالرؤف کے اکلوتے صاحبزادے اور جیو نیوز پر پروگرام ’حمزہ نامہ‘ کے حمزہ رؤف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔

حمزہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ میں میڈیا سمیت سماجی، سیاسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

حمزہ رؤف جیو نیوز پر حمزہ نامہ بھی کرتے رہے ہیں، جس میں وہ ممتاز عالم دین سے بہت اہم سوال معصومانہ انداز میں کیا کرتے تھے۔