• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل کراچی میں بڑی تعداد میں گداگروں کی انٹری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی آمد سے پہلے ہی گداگروں نے بڑی تعداد میں کراچی کی سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

کراچی کے شہری اس مرتبہ بھی رمضان المبارک اور عید کے موقع پر گداگروں سے تنگ ہوتے اور دھوکا کھاتے نظر آئیں گے۔

کراچی میں مختلف چوراہوں، سگنلز اور سڑکوں سمیت فٹ پاتھوں پر نظر آنے والے بھکاریوں کی روک تھام کے لیے کوئی حکمتِ عملی نظر نہیں آ رہی جبکہ گداگروں کی بستیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے گداگروں کی بڑھتی تعداد پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ہوٹلز سمیت کسی بھی جگہ سکون سے بیٹھ نہیں سکتے۔

خاص رپورٹ سے مزید