• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے غازیوں کی مشن پر جانے سے قبل آخری وصیت کرتے تصویر وائرل

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا، مشن پر جانے والے پاک فضائیہ کے غازیوں نے روانگی سے قبل احتیاطاً اپنی آخری وصیت پر دستخط کیے، جس کی تصویر سامنے آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پاک افواج نے آپریشن بنیان مرصوص، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کرکے شروع کیا۔

اس آپریشن کے تحت جہاں پاک افواج نے ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کیے۔

وہیں جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کرنے والے پاک فضائیہ کے جانباز سپاہیوں نے جے ایف-17 تھنڈر فضا میں بلند کیے اور آناً فاناً بھارتی جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کر دیا۔

اس آپریشن پر جانے والے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے مشن پر جانے سے قبل اپنی آخری وصیت پر دستخط کیے، جس کی تصویر سامنے آگئی۔ تاہم ان سپاہیوں نے آپریشن کے دوران جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم S-400 تباہ کرکے اپنے مقصد میں فتح پائی اور غازی بن کر واپس لوٹ آئے۔

کارروائی کے دوران راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز اور سرسہ ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی تصدیق بھارتی میڈیا نے خود کی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ان تمام بیسز کو ٹارگٹ کیا گیا جہاں سے پاکستان کے عوام ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے۔

خاص رپورٹ سے مزید