• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسمان پر ’فلاور مون‘ کا خوبصورت نظارہ کب دیکھا جا سکے گا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رواں ماہ سال کے پہلے مکمل چاند کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکے گا جسے ’فلاور مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔

 یہ’فلاور مون‘ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ یہ ’مائیکرو مون‘ ہوگا، یعنی یہ ’سُپر مون‘ سے تھوڑا چھوٹا اور مدھم نظر آئے گا۔

لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق چاند چھوٹا اور مدھم اس لیے نظر آئے گا کیونکہ وہ زمین کے گرد اپنی مدار کے اپوجی پوائنٹ پر ہوگا جو کہ زمین سے زیادہ فاصلے پر ہے۔

دنیا بھر میں موجود آسمان پر قدرت کے خوبصورت اور حیرت انگیز نظارے دیکھنے کے شوقین افراد 12 مئی بروز اتوار کو ’فلاور مون‘ کا نظارہ کر سکیں گے۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 56 منٹ پر’فلاور مون‘ اپنی پوری آب و تاب سے چمکے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید