• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے صارفین کو انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کے صارفین نے 4 مئی 2025ء کو انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔

صارفین کے مطابق انہیں اسنیپ چیٹ پر تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے صارفین کی اکثریت شکایت کر رہی ہے کہ انہیں مذکورہ ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔ 57 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 24 فیصد صارفین نے شیئرنگ کے مسائل کی شکایت کی ہے جبکہ 18 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈنگ میں مشکل پیش آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اسنیپ چیٹ نے فی الحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، فرانس، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے صارفین نے اسنیپ چیٹ کی بندش کی وجہ پوچھتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وی پی این کے ذریعے اسنیپ چیٹ استعمال کر سکتے ہیں لیکن کمپنی کو اسنیپ چیٹ کی مکمل بحالی کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کو بھی باضابطہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید