دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

March 13, 2023

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے والد شیر خوار کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد اپنے پوتے محمد بن حمدان کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

تصور میں شیخ حمدان بھی عقب میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ دبئی کے شاہی خاندان کی تین نسلوں کی یادگار تصویر ہے۔

انسٹاگرام پر شیخ حمدان کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے 25 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا تھا۔