سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا

March 13, 2023

فوٹو فائل

سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا ہے۔

کراچی میں یوسیز کی تعداد 246 سے 299 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یوسیز میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے سندھ حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کیلئے یہ نوٹیفکیشن نکالا۔