سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

March 16, 2023

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہے۔