پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 6 ہزار 482 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 526 پر بند ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں داخل ہوئی، 7 ہزار 516 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار 492 پوائنٹس کی سطح پر بھی آیا۔
بازار حصص میں بڑی نوعیت کی مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ کو عارضی وقت کے لیے بھی روک دیا گیا تھا۔ اسٹاک ٹریڈنگ کو 5 فیصد سے زائد کمی کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے کے لیے روکا گیا تھا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔