چینی صوبے شنڈونگ کے اپنی صنعت پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر تجارت

March 16, 2023

تصویر بشکریہ اے پی پی

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے چینی صوبے شنڈونگ کی طرف سےاپنی صنعت پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں چینی کاروباری وفد سے ملاقات میںوزیر تجارت نے کہا کہصنعتیں منتقل ہونے سے ملک کے غیر ملکی ذخائر بچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے بارٹر ٹریڈ ماڈل کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بارٹر ٹریڈ ماڈل کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے، بارٹر ٹریڈ ماڈل پاک چین تجارت کو فروغ دے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دینے والی چینی کمپینوں سے مکمل تعاون کریں گے، مستقبل میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی صعنت سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، کاروبارپاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیاں جامع تجاویز دیں۔

اس موقع پر چینی کاروباری وفد نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سولر پینلز اسمبلی پلانٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ میٹل پلانٹس، فرٹیلائزر پروڈکشن پلانٹ، فوڈ پروسیسنگ پلانٹس کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔