رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی نقل کردی

March 17, 2023

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اہلیہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مشہور زمانہ فلم ’راضی‘ میں روتے ہوئے ایک منظر فلمایا تھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے گھر جانا ہے‘۔

رنبیر کپور نے اسی منظر کی نقل کرتے ہوئے دلچسپ پوز دیا۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے عالیہ اور رنبیر کی ویڈیو شیئر کی اور ازراہ مذاق پوچھا کہ کس نے بہتر کیا ہے؟