معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ، گیت نگار، پروڈیوسر اور بزنس وومن سلینا گومز پر ان دنوں کافی تنقید ہورہی ہے اس کی وجہ وہ اطلاعات ہیں جن کے مطابق انکی کمپنی اپنے اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنے میں ناکامی کے بعد لوگوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے، جبکہ انکی والدہ نے قرض اتارنے کے لیے قرضہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ کے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی کمپنی مینٹل ہیلتھ اسٹارٹ اپ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ کمپنی نے ملازمین کو ملنے والی صحت کی سہولتیں بھی کم کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ 33 سالہ سلینا کا شمار موسیقی کی انڈسٹری وابستہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔
فوربس میں چھپنے والی مذکورہ بالا رپورٹ کے بعد ان پر آن لائن کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کی وجہ سے نوکریوں سے نکال رہی ہیں اور انکی والدہ نے بزنس قرض اتارنے کے قرضہ لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انکی کمپنی ونڈر مائنڈ کو مالی بحران کا سامنا ہے۔