• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ہاتھوں جنگی محاذ پر بھارت کی شکست پر جاوید اختر تلملا گئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر، جو اپنے پاکستان مخالف بیانیے کے باعث شہ سرخیوں میں رہتے ہیں، اب اپنے ہی ملک کے میڈیا کے تلخ سوالوں سے بھاگنے لگے۔

ان دنوں جاوید اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے ہاتھوں جنگی محاذ پر بھارت کی بدترین شکست کے بعد کی ہے۔


وائرل ویڈیو میں جاوید اختر کو نجی تقریب سے نکل کر گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر بھارتی صحافی نغمہ نگار کے گرد جمع ہوگئے اور ان پاک بھارت جنگ سے متعلق خیالات کا اظہار اور بھارتی فوجیوں کے لیے پیغام سے متعلق سوال کرتے رہے۔

بالی ووڈ کے شاعر نے پہلے آرام سے صحافیوں کو یہ کہہ کر جواب دینے سے منع کردیا کہ یہ جگہ صحیح نہیں ہے اس طرح کی گفتگو کے لیے تاہم صحافیوں کے اصرار پر جاوید اختر غصے میں آگئے اور صحافی پر برس پڑے۔

انہوں نے غصے میں آکر صحافی سے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ سے بدتمیزی کروں؟

نغمہ نگار نے موقع پر موجود ایک خاتون صحافی سے کہا کہ اگر اس مسئلے پر بات کرنی ہے تو آپ وقت لے کر میرے گھر آئیں، میں نے پہلے بھی کئی انٹرویوز دیے ہیں، پھر دے دوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید