اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

March 19, 2023

بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں شاندار کامیابی پر لاہور قلندرز کو دنیا بھر سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی لاہور قلندرز کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنے کپتان شاداب خان کے ساتھ فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لکھا کہ پی ایس ایل میں دو مرتبہ چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد قبول ہو۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔