زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے، لارنس بشنوئی

March 19, 2023

—فائل فوٹو

بھارتی جیل میں قید جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے پولیس حراست کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ میری زندگی کا واحد مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ سلمان خان اس کے مذہبی گرو جمبیشور کے مندر جا کر معافی مانگے اور اگر انہیں ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ورنہ سیکیورٹی کے ہٹتے ہی سلمان خان کو قتل کر دوں گا۔

کچھ دن قبل بھی لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو اسی طرح کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ معافی مانگیں بصورت دیگر نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنونی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے کیس میں بھی ملزم ہے۔