کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش

March 20, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوگئی۔

ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ اور سہراب گوٹھ پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملیر، ناظم آباد، اورنگی، سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں۔

آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ایئرپورٹ پر تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔