سونا فی تولہ 1000 روپے سستا

March 21, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1000روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی کمی سے 1989ڈالر سے کم ہو کر 1982ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 2لاکھ 7ہزار 300روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 77ہزار 726 روپے ہو گئی ہے ،تاہم چاندی کی قیمت 2250 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔