قومی اسمبلی میں 21 اور 22 مارچ کی چھٹی منسوخ

March 21, 2023

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں 21 اور 22 مارچ کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے دفاتر 21 اور 22 مارچ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ چھٹی 22 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان 23 مارچ کی ریہرسل کے باعث کیا گیا تھا۔