انگلینڈ کا امریکی لیگ کیلئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

March 21, 2023

فائل فوٹو

انگلینڈ نے امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ (میجر لیگ) کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میجر لیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائے گی، ان دنوں انگلینڈ میں ایشیز سیریز ہو گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز کی وجہ سے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہے۔