سارہ خان کس بات پر جھانوی سے اتفاق نہیں کرتیں؟

March 21, 2023

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ ایسا بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ مجھے کم عزت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کیریئر کے شروع سے ہی بہت اکرام ملتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ سے پوچھا گیا تھا کہ جھانوی کی طرح آپ بھی ایسا سمجھتی ہیں کہ آپ کو انڈسٹری میں وہ مقام نہیں ملا؟

جھانوی کپور کے مطابق انہیں اب تک مرتبہ نہیں ملا لیکن فلم کی پیشکش بہت ہوتی ہیں۔

سارہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے جھانوی کا مطلب ہو کہ بطور اداکار انہیں ابھی تک خود کو منوانا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کیدرناتھ اور اترنگی پر دیے گئے ریویوز پڑھے تھے لیکن اس کے باوجود ایسا نہیں لگا کہ عزت میں کوئی کمی ہے۔