بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی چھوٹی بہن خوشی کپور کو کامیاب اداکارہ بننے کے لیے 2 اہم مشورے دیے ہیں جوکہ جلد ہی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں۔
جھانوی کپور سے ایک حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ’آپ اپنی چھوٹی بہن خوشی کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی جو کہ جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں؟‘
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’پہلا مشورہ یہ ہے کہ میں اور میری بہن جس طرح کے مزاج کی لڑکیاں ہیں تو بہتر یہ ہوگا کہ وہ کسی اداکار کو ڈیٹ نہ کریں‘۔
اُنہوں نے اپنی بہن کو دوسرا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’انسٹاگرام پر لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس بات سے بالا تر ہو کر خود اپنی قدر جانیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بارے میں یہ جان سکے کہ وہ اپنی نسبت سے بڑھ کر بہت کچھ اچھا کرسکتی ہے‘۔
جھانوی کپور نے یہ بھی بتایا کہ خوشی کپور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کس طرح نمٹتی ہے۔
واضح رہے کہ خوشی کپور مشہور بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔