حکومت کا پی ٹی آئی کی معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

March 21, 2023

وفاقی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے 18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کےلیے 15 نکاتی معاہدہ کیا تھا، جس میں سڑکیں بلاک نہ کرنے، املاک کو نقصان نہ پہنچانے سمیت دیگر نکات شامل تھے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی نے معاہدے کے تمام ہی نکات کی خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کی، جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر حملے بھی کیے۔