اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی ملاقات

March 21, 2023

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن ایل رافیل نے ملاقات کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی، تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں سے سابق امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ‏کیا گیا۔

اس موقع پر رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

رابن رافیل نے اقتصادی استحکام اور ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار بھی کیا۔