اللّٰہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، مریم نواز

March 21, 2023

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی اللّٰہ سے خیر وعافیت کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے تحریر کیا کہ "اللّٰہ ربّ العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔"

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکاڈ کی گئی ہے۔