اردن: بین الاقوامی فلم فیسٹیول کیلئے نامزدگیاں شروع

March 22, 2023

عمان فلم فیسٹیول، فائل فوٹو

چوتھا بین الاقوامی عمان فلم فیسٹیول 15 سے 22 اگست تک اردن کے دارالحکومت میں ہوگا۔

فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

فلم فیسٹیول میں عرب اور بین الاقوامی ڈیبیو فلموں پر توجہ دی جاتی ہے، زیادہ زور ان فلموں اور شخصیات پر ہوتا ہے جنہیں پہلی بار کوئی ایوارڈ دیا جا رہا ہو۔

اس میں چار کیٹیگریز میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں جس میں انعامی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔

عمان فلم فیسٹیول میں کوالیفائی کرنے کیلئے فلم کا اسی سال یا گزشتہ سال ریلیز ہونا ضروری ہے۔

فیسٹیول میں ان فلموں کو شامل کیا جاتا ہے جن کی نمائش اردن میں ہوچکی ہو یا منعقد ہونا ہو۔