انٹر بینک، ڈالر 50؍ پیسے سستا

March 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کم ہو گئی،یورو کی قیمت برقرار،پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 284.00 روپے سے کم ہو کر 283.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 284.50 روپے پر برقرار رہی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 283.00 روپے سے کم ہو کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 286.00روپے سے کم ہو کر 285.00 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 302.00 روپے اور قیمت فروخت 305.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 343.50 روپے سےبڑھ کر 344.50 روپے اور قیمت فروخت 347.00 روپے سے بڑھ کر 348.00 روپے ہو گئی۔ دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا کلوزنگ ریٹ72 پیسے کی کمی سے 283.20 روپے رہا۔