سونا فی تولہ 2300؍ روپے سستا

March 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1968ڈالر سے کم ہو کر 1939 ڈالر فی اونس ہو گئی ہےجس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 73ہزار 97 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2200 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔