عمران نیازی ایک جھوٹ کے بعد اگلے کی تیاری کرتے ہیں: شازیہ مری

March 23, 2023

فائل فوٹو

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک جھوٹ بول کر اگلا جھوٹ بولنے کی تیاری کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نالائق شخص کو ادراک نہیں کہ اس کے بیانیے سے ملک کا کتنا نقصان ہوا۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہعمران نیازی کا لشکر پولیس پر حملے کرے تو مقدمہ تو درج ہو گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران نیازی کے خلاف مقدمے غلط ہیں تو عدالتوں میں پیشی سے کیوں بھاگتے ہیں۔