والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

March 23, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےستارۂ امتیاز حاصل کرنے کو اعزاز قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

بابر اعظم نے لکھا ہے کہ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا ہے۔

اعزاز پانے والوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان شامل ہیں۔