جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانتیں منظور

March 24, 2023

فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 60 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اعظم سواتی کی بھی ضمانت منظور

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کی بھیضمانت منظور کرلی گئی۔

بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔