• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے شناخت کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ یا دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہونے والے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو سیکیورٹی اہلکار روکنے میں ناکام رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید