ڈرپوک اور بزدل دیکھے تھے مگر آپ جیسا نہیں دیکھا، حافظ حمداللّٰہ کا عمران خان پر طنز

March 26, 2023

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے میں بیٹھنے والا شخص قوم کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دے رہا تھا۔

عمران خان پر طنز کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ڈر پوک اور بزدل دیکھے تھے مگر آپ جیسا نہیں دیکھا۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ خان صاحب ہاتھ میں برش لیے چیخ چیخ کر پالش کرنے کا موقع مانگ رہے ہیں۔ مگر کیا کرے، بوٹ والے بوٹ دینے کو تیار نہیں۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ خان صاحب! جعلی مقبولیت حقیقی قبولیت کے بغیر کام نہیں آئے گی۔