لاہور اورشیخوپورہ میں موسلادھار بارش، 250فیڈرز ٹرپ

June 17, 2016

لاہور اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، آندھی اور بارش سے بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اورشہر کےکئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

لاہور اور گردونواح میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے لگیں اور گہرے بادل چھا گئے ۔ اس کے بعد موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

بارش اور آندھی کے باعث بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے جوہر ٹاؤن، ٹاون شپ، نیو مسلم ٹاؤن، نیو کیمپس ، صحافی کالونی ،ہربنس پورہ اور باٹا پور سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، شیخوپورہ ، مریدکے اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ۔

ترجمان لیسکو عمران افضل کے مطابق بارش سے شیخوپورہ اورلاہورمیں 250سےزائد فیڈر متاثر ہوئے،150فیڈر بحال کردیئے گئےہیں جبکہ باقی 100 کی بحالی کا کام جاری ہے۔