عمران خان کی گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اسلام آباد پولیس

March 27, 2023

فوٹو اسکرین گریپ

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات میں گرفتاریاں کی گئی ہیں، عمران خان کی دونوں گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی کسی گاڑی کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اگر کوئی اس طرح کے واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی تو پولیس تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات میں 38 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔