کراچی: گیس لائن دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا

March 27, 2023

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں گیس لائن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں ہونے والے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص ارشد مالک مکان تھا اور اس کی فیملی امریکہ میں مقیم ہے جبکہ ارشد خود بھی امریکی شہریت رکھتا تھا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو گیس ریگولیٹر میں پریشر کے باعث دھماکے سے ارشد زخمی ہوا تھا۔