وقت آگیا آئینی معاملات دیکھنے کیلئے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے، شازیہ مری

March 27, 2023

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہوقت آگیا ہے آئینی معاملات دیکھنے کےلیے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے۔

اسلام جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید کہا کہ سیاسی فیصلوں کے اثرات کھل کر سامنے آ رہے ہیں، قوم عدلیہ کی تقسیم کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے عدلیہ نیا آئین لکھ رہی ہے، ہماری عدلیہ نے آئین شکن آمر کو آئین میں ترامیم کا اختیار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کا اختیار پارلیمان کو واپس دینے سے عدلیہ کی ساکھ قائم ہوگی۔

شازیہ مری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے، بھٹو شہید کے عدالتی قتل پر ہماری عدلیہ گزشتہ 43 سال سے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی رہے گی جب بھٹو سے انصاف کی بات ہوتی ہے تو عدلیہ نظریں کیوں پھیر لیتیہے؟