ساہیوال: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، خاتون جاں بحق

March 28, 2023

فائل فوٹو

ساہیوال میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ نواز شریف پارک میں پیش آیا، بھگدڑ میں دھکم پیل سے خاتون نسیم اختر دم توڑ گئی جبکہ 19 زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 5 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

مفت آٹا لینے والوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا۔