سندھ، تعلیمی بورڈز کو آوٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی

March 28, 2023

فائل فوٹو

سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے مرحلہ وار آوٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مرحلہ وار آوٹ سورس کرنے کا اطلاق نویں اور گیارویں کے امتحانات سے ہوگا جبکہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات پرانے نظام کے تحت ہوں گے۔

آوٹ سورس کرنے کے لیے ٹینڈر محکمہ بورڈز و جامعات خود کرے اس بات کا فیصلہ منگل کو سندھ کے چیئرمین تعلمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت محکمہ بورڈز و جامعات کے وزیر اسماعیل راہو نے کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ ہر بورڈ کے اختیار میں ہوگا کہ وہ کیا چیز پہلے آؤٹ سورس کرے گا، آؤٹ سورس پیپر سیٹنگ، امتحانات کا انعقاد، ای مارکنگ اور نتائج پر محیط ہوگا۔