عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

March 28, 2023

قومی اسمبلی اجلاس میں آج اہم قانون سازی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا عدالتی اصلاحات کےلیے فوری قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، چیف جسٹس ازخود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کا اختیار فل کورٹ کو دینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وزیر قانون کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی، سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس افطاری کے بعد بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قانون سازی کی پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بل کا مسودہ تیار کررہے ہیں، بل کے مسودہ کو وفاقی کابینہ حتمی شکل دے گی۔