مفت آٹا لینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

March 28, 2023

فائل فوٹو

مفت آٹے کے حصول میں زحمت سے بچنے کےلیے طریقہ کار کیا ہے؟ جان لیں۔

مفت آٹے کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ضروری ہے۔

شہری اہلیت جاننے کےلیے 8070 پر شناختی کارڈ نمبر میسج کریں، اہل قرار پانے پر اصل شناختی کارڈ کے ساتھ سینٹر جائیں۔

شہری اپنا شناختی کارڈ ایپ سے اسکین کروائیں اور پرچی لیں، وہاں موجود ٹرک سے آٹا وصول کریں۔

حکومت کی طرف سے ایک وقت میں آٹے کا ایک تھیلا دیا جائے گا جبکہ دوسرا تھیلا 8 دن بعد ملے گا اور خاندان کو کل تین تھیلے ملیں گے۔

دوسری پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مفت آٹے کے سینٹرز صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایک ہفتے میں ریکارڈ ایک کروڑ 29 لاکھ مفت آٹا بیگز تقسیم کیے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مفت آٹا اسکیم سے صوبے کے 10 کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ ہوگا، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جہانیاں میں خاتون کی موت آٹے کی تقسیم کے دوران رش سے نہیں دل کادورہ پڑنے سے ہوئی۔