2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا، بھارتی ٹی وی اداکار کا انکشاف

March 28, 2023

بھارت کے ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

اس بارے میں کافی افواہیں تھیں کہ ویوین اسلام قبول کرچکے ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔

ویوین نے کہا کہ میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کا پیروکار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کے آغاز کی مبارک باد دی تھی۔

خیال رہے کہ ویوین دسینا نے ڈرامہ مدھوبالا، شکتی اور صرف تم میں کام کیا ہے۔