پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ڈیفنس ہاکی ایرینا میں شروع

March 28, 2023

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ڈیفنس ہاکی ایرینا میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔

کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔ نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے بعد کھلاڑیوں کو کیمپ کےلیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

کیمپ کے کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیمیں جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی، جونیئر ایشیا کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں ہوگا۔

کوچ عدنان ذاکر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تیاری کےلیے وقت کم ہے، کوشش ہے کہ تمام شعبوں کو کم وقت میں کور کریں۔