ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل

March 29, 2023

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم۔۔۔فائل فوٹو

سابقڈائریکٹر جنرلقومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیماپنے خلاف ہتک عزت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو گئے۔

طیبہ گُل نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔

عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے اور ان کو 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔